لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام امین الحق نے کہا ہے کہ بہت جلد 5 جی ٹیکنالوجی کی نیلامی کریں گے، ملک میں فائبر آپٹک کو مزید بڑھا رہے ہیں،میری وزارت ایسی تمام پابندیوں کی مخالف ہے جس سے ملکی ترقی کا سفر رکتا ہو۔ تفصیلات کے مطابق امین الحق نے آواری ہوٹل میں منعقدہ تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ٹی انڈسٹری کو بہت اسپورٹ کررہی ہے، میری وزارت ایسی تمام پابندیوں کی مخالفت کرتی ہے جس سے ملکی ترقی کا سفر رکتا ہو، ہماری وزارت نوجوان آئی ٹی ماہرین کی مدد سے پاکستان کی معاشی ترقی پر زور دے رہی ہے، ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے جس کی تکمیل کررہے ہیں پاکستان کے پسماندہ دیہی علاقوں کے لئے بجٹ میں اربوں روپے رکھے گئے ہیں، تمام پسماندہ اوردیہی علاقوں تک جلد فور جی ٹیکنالوجی متعارف کرائیں گے، ہماری حکومت نے پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں 44 فیصد اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں ہر سال 25ہزار آئی ٹی گریجویٹ ڈگریاں مکمل کرتے ہیں، ان سب کو پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے متحرک کرنا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں