گاڑیوں کی رجسٹریشن کاجدید نظام متعارف کرا دیا گیا،مالکان پرانی رجسٹریشن بک کی جگہ اسمارٹ کارڈ حاصل کرسکیں گے

کراچی (این این آئی)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا جدید نظام متعارف کروادیا ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیرمکیش چاولہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے سیکورٹی فیچرڈ ایم وی آر اسمارٹ کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے جس سے مالکان پرانی رجسٹریشن بک کی جگہ

اسمارٹ کارڈ حاصل کرسکیں گے۔صوبائی وزیر مکیش چاولہ نے کہا کہ کارڈسے جعلی رجسٹریشن بک کا خاتمہ ممکن ہوگا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے گاڑی کی ملکیت کاتعین آسان ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close