سوشل میڈیا کمپنیاں جعلی خبروں کی شناخت اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے متحرک ہو گئیں

نیویارک(آئی این پی)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے امریکی صدر کے حامی ایسے چند گروپوں پر پابندی عائد کر دی ہے، جو اپنے بیانیے میں دھاندلی کے الزامات اور تشدد کو ہوا دے رہے تھے۔ اسٹاپ دا اسٹیل نامی ایک فیس بک گروپ میں صرف ایک دن میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد ارکان نے شمولیت اختیار

کی اور یہ افراد ووٹ کی تکریم کی حفاظت کے لیے فوجی دستوں کی تعیناتی کی وکالت کرتے دکھائی دیے۔ دریں اثنا ٹوئٹر نے ٹرمپ کے سابق کیمپین مینیجر اسٹیوو بینن کا اکاونٹ بند کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر ویری اور متعدی امرض کے ماہر ڈاکٹر فاچی کا سر دھڑ سے الگ کر دینے کا کہا۔ سوشل میڈیا کمپنیاں امریکی الیکشن کے دوران جعلی خبروں، غلط معلومات اور تشدد اور اشتعال انگیز مواد کی شناخت اور ان کے خلاف بروقت کارروائی کے لیے کافی متحرک ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close