اسلام آباد(پی این آئی)دنیا بھر میں وآٹس ایپ نے منفرد ترین اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا،دنیا بھر میں مقبول میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ نے ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا، صارفین یومیہ سو ارب میسجز بھیج رہے ہیں جو کسی بھی میسجنگ ایپ میں سب سے زیادہ ہے۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے گزشتہ دنوں کمپنی
کی سہ ماہی رپورٹ کے دوران یہ انکشاف کیا کہ واٹس ایپ پر صارفین اب روزانہ سو ارب یا یوں کہہ لیں کہ ایک کھرب میسجز بھیج رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سو ارب کا ہندسہ اس ایپ نے گزشتہ سال کے آخری دن اور نئے سال کے پہلے دن یعنی نئے سال کے آغاز کے موقع پر عبور کیا تھا، درحقیقت اس وقت واٹس ایپ کا کسی بھی میسجنگ ایپ بشمول فیس بک میسنجر سے بھی کوئی مقابلہ نہیں ہے۔اب تک تو یہ تو واضح نہیں ہوا کہ فیس بک میسنجر میں یومیہ کتنے پیغامات کا تبادلہ ہوتا ہے مگر سال 2016 میں کمپنی نے بتایا تھا کہ فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ اکٹھے روزانہ 60 ارب پیغامات کا تبادلہ کرتے ہیں۔رواں سال مئی میں ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک نے بتایا تھا کہ آئی میسج اور فیس بک ٹام کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے مگر اس کے اعداد وشمار جاری نہیں کیے گئے تھے۔مگر آخری بار جب یہ اعدادوشمار سامنے آئے تھے تو ایپل کی سروسز واٹس ایپ کے مقابلے میں بہت پیچھے تھیں یہاں تک کہ چین کی وی چیٹ جس کے ایک ارب سے زیادہ صارفین ہیں، روزانہ پیغامات کے معاملے میں واٹس ایپ سے پیچھے ہے۔2014کے شروع میں اس وقت واٹس ایپ کے چیف ایگزیکٹیو جان کوم نے ایک تقریب میں بتایا تھا کہ اس میسجنگ ایپ میں روزانہ 50ارب میسجز بھیجے جاتے ہیں۔اس وقت واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 50 کروڑ کے قریب تھی جبکہ اب یہ تعداد 2 ارب سے زیادہ ہوچکی ہے، جبکہ مقبولیت میں کوئی اسمارٹ فون ایپ بشمول فیس بک کی دیگر ایپس بھی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔واٹس ایپ کو سب سے پہلے 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا اور 2014 میں فیس بک نے اسے 19 ارب ڈالرز کے عوض خرید لیا تھا۔فروری 2016میں واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہوگئی تھی جبکہ جولائی 2017 میں روزانہ ایک ارب صارفین اس میسجنگ اپلیکشن کو استعمال کرنے لگے تھے۔فروری 2020 میں آخری بار جب واٹس ایپ صارفین کی تعداد ظاہر کی گئی تھی تو وہ 2ارب سے زائد تھی اور امکان ہے کہ مستقبل قریب میں وہ فیس بک کو بھی اس حوالے سے پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں