بڑی ترقی کی بڑی خبر،وزارت سائنس اور برطانیہ کی نجی کمپنی کے درمیان بیٹری سے چلنے والی بسیں تیار کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزارت سائنس اور برطانیہ کی نجی کمپنی کے مابین الیکٹرک بسز کا معاہدہ طے پاگیا ، برطانوی کمپنی پہلے مرحلے میں پاکستان کے لئے بسز تیار کرے گی پھر پاکستان میں بسوں کی مینوفیکچرنگ میں مدد کرے گی۔ پیر کو اسلام آباد میں وزارت سائنس میں معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے

گئے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ روٹین کے آلو مٹر بیچ کر پاکستان کو ترقی نہیں دلا سکتے ٹیکنالوجی سے پاکستان میں تدبیلی لائی جا سکتی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزارت سائنس اور برطانیہ کی نجی کمپنی کے مابین الیکٹرک بسز کا معاہدہ ۔ وفاقی وزیر سائنس فواد چوہدری اور برطانوی نجی کمپنی کے سی ای او نے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ الیکٹرک بسز کا پہلا معاہدہ چائنیز جبکہ دوسرا یورپین کمپنی کے ساتھ کیا گیا ہے روٹین کے آلو مٹر بیچ کر پاکستان کو ترقی نہیں دلا سکتے صرف ٹیکنالوجی سے ہی ترقی ممکن ہے ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں لیکٹرک بسز چلائی جائیں گی الیکٹرک گاڑیوں کے مقابلے میں پاکستان بہت جلد انڈیا کو پکڑ لے گا اگلے دو تین سالوں میں پورا موٹروے نیٹ ورک الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ پر شفٹ ہوجائے گا برطانوی نجی آٹو موبائل کمپنی کے سی ای او کا پاکستان میں آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں الیکٹرک وہیکلز میں حکومت پاکستان کی پالیسیز پسند آرہی ہیں ہم بھی پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close