چین نے پاکستان کا شکریہ ادا کر دیا، پاکستان میں ’ٹک ٹاک‘ پر پابندی ہٹائے جانے کا خیر مقدم

بیجنگ (این این آئی)چین نے معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر سے پابندی اٹھانے کے پاکستان کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لی جیان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’حکومت ہمیشہ اوورسیز چینی انٹرپرائزز کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ مقامی و بین

الاقوامی قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں اور مقامی روایات و مذاہب کا مکمل احترام کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ جان کر خوشی ہے کہ متعلقہ فریقین دوستانہ ماحول میں مشاورت کے ذریعے معاملات کو حل کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل حکومت پاکستان نے ’ٹک ٹاک‘ کو محض 10 دن بعد ہی پاکستان میں مشروط اجازت پر بحال کردیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں