فیس بک کا بڑا اقدام، فیس بک کا سسٹم اب کتنی زبانوں میں ترجمہ کر سکتا ہے؟ جانیئے

لندن(پی این آئی)فیس بک کا بڑا اقدام، فیس بک کا سسٹم اب کتنی زبانوں میں ترجمہ کر سکتا ہے؟ جانیئے، فیس بک نے مختلف زبانوں میں اپنی پوسٹوں کو ایک سے دوسری زبان میں ترجمہ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس یا اے آئی)پر مبنی پروگرام بنایا ہے جو فوری طور پر ایک سے دوسری زبان میں ترجمہ

کرسکتا ہے اور اس طرح کم ازکم 100 زبانوں کا ترجمہ کیا جاسکتا ہے۔جب اساتذہ اور ماہرین نے اس اے آئی نظام کو آزمایا تو یہ تمام مروجہ 100 پوائنٹ سسٹم سے بھی 10 نمبر زیادہ لے گیا۔ اس کے علاوہ فیس بک ترجمے کا جائزہ خود انسانی ماہرین اور مترجمین نے بھی لیا ہے اور اسے اطمینان بخش قرار دیا ہے۔فیس بک نے اس کے لیے 100 زبانوں کے ساڑھے سات ارب جملے پورے ویب سے جمع کئے اور انہیں مشین لرننگ الگورتھم میں ڈالا تاہم تمام زبانوں کے جملوں کی تعداد یکساں طور پر شامل نہیں کی گئی۔ اس میں انگریزی جملوں کو درمیان میں اہم جگہ دی گئی۔ فیس بک اے سے وابستہ اینجلا فین کہتی ہیں کہ دنیا کے بہت سی زبانیں ایسی ہیں جن میں لوگ ایک سے دوسری زبان کا ترجمہ پڑھنا چاہتے ہیں لیکن دونوں میں انگریزی شامل نہیں ہوتی۔اس طرح زبانوں کو ان کی ثقافت، معاشروں اور علاقائی یکسانیت کی بنا پر 14 مجموعوں میں بانٹا گیا۔ یہ کام ترجمے کےمعیار کو بہترین بنانے کے لیے کیا گیا تھا تاکہ عام روابط فروغ پاسکیں ۔ اس کے بعد ماڈل اور سافٹ ویئر کو ترجمے کی تربیت دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close