گوجرانوالہ جلسہ ، اپوزیشن جماعتوں نے اسٹیڈیم بھرنے کیلئے کیا کام کر دیا ، وفاقی وزیر کے حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے گوجرانوالہ سٹیڈیم بھرنا تھا ، لیکن ان کی طرف سے آدھا سٹیڈیم چھوڑ کر سٹیج لگایا گیا ، جہاں پہلے ہی اس کی گنجائش 30 ہزار تھی جو اب 20 ہزار رہ گئی۔ اس حوالے

سے تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اپوزیشن کی اتنی جماعتیں مل کر بھی ناکامی کے خوف کا شکار ہیں ، یہ عمران خان ہی تھا جس نے مینار پاکستان کا گرانڈ بھی بھر دیا تھا جب کہ ان سب سے مل کربھی اس کا آدھا نہیں ہونا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close