دل کے مریضوں کے لیے بڑی خوش خبری، پاکستان ہارٹ اسٹنٹ بنانے والا دنیا کا 18واں ملک بن گیا، وزیراعظم آج افتتاح کریں گے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ہارٹ اسٹنٹ بنانے والا دنیا کا 18واں ملک بن گیا، امراض قلب کے لیے خود اسٹنٹ خود تیار کیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو نسٹ یونیورسٹی کا دورہ کریں گے، وہ دل کے امراض کے اسٹنٹ تیار کرنیوالے یونٹ کا افتتاح کرینگے، اسٹنٹ کی

تیاری سے پاکستان کو 8 ارب روپے کی سالانہ بچت ہوگی۔ہارٹ اسٹنٹ تیاری میں مسلم ممالک میں ترکی کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے، جنوبی ایشیائی ممالک میں بھارت کے بعد پاکستان میں اسٹنٹ تیار ہوگا۔وزیراعظم عمران خان اسٹنٹ تیاری کے عمل اور طلبا سے خطاب بھی کریں گے، عمران خان یونیورسٹی میں لیبارٹری کا دورہ بھی کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close