اسلام آباد میں پولیس ماڈرن ہو گئی۔ ڈرون کے ذریعے ائر پٹرولنگ شروع کردی

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی بھی شہر میں ڈرونز کے ذریعے ایئر پٹرولنگ کا آغاز کردیا گیا ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے ڈرون کے ذریعے ایئر پٹرولنگ شروع کردی ۔ اس ضمن میں ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے بتایا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال

شروع کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے اسلام آباد پولیس کے استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔ ڈرون کے استعمال کو پولیس ایئر پٹرولنگ یونٹ کا نام دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے اس ضمن میں کہنا ہے کہ ڈون کی مدد سے ٹریلز پر گم ہو جانے والے افراد کو تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پر لیبر یونین کے احتجاج کی مکمل مانیٹرنگ پہلی بارائیر پڑولنگ یونٹ نے کی گئیڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ایئر پٹرولنگ یونٹ کی جانب سے کی جانے والی نگرانی کا جائزہ لیا اور کارکردگی سے متعلق ضروری معلومات حاصل کرنے کے علاوہ ہدایات بھی دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close