نوکیا نے اپنے دو نئے سیٹ پاکستان میں لانچ کر دیئے گئے، فور جی سپورٹ کے ساتھ اور کیا کیا خوبیاں؟ پاکستان میں قیمت ناقابل یقین حد تک کم، تفصیل جانیئے

بیجنگ(این این آئی)موبائل کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی نوکیا نے اپنے دو نئے سیٹ متعارف کرادیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نوکیا کی جانب سے متعارف کرائے گئے دونوں فون کی پیڈ ہونے کے باوجود فور جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کریں گے۔نوکیا کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے دونوں فونز کے فیچرز

تقریبا ایک جیسے ہیں، نوکیا 215 اور 225 میں ایف ایم ریڈو، ایل ای ڈی فلیش لائٹ اور میموری کارڈ لگانے کے لیے علیحدہ سے سلاٹس دی گئی ہیں۔نوکیا کی جانب سے 215 فور جی کی قیمت 289 یوآن مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 7 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے جبکہ 225 فورجی کی قیمت 349 یوآن مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 8 ہزار 500 کے قریب بنتی ہے۔کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے فون چودہ اور 17 اکتوبر سے چین میں دستیاب ہوں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close