اسلام آباد(پی این آئی)واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی، ایسا نیا فیچر متعارف کر دیا کہ اب صارفین کو کوئی فکر ہی نہں۔میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کروادیا جس کی مدد سے ان کی اسٹوریج کے مسائل حل ہوجائیں گے۔اسمارٹ موبائل فون صارفین کے پاس اس
میسجنگ ایپ کی سہولت حاصل ہوتی ہی ہے، لیکن اس ایپ کی وجہ سے لوگوں کو جن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ ڈیٹا اسٹوریج ہے۔سیکڑوں دوستوں اور پھر چیٹنگ گروپس میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ہی انفارمیشن، نجی زندگی کی تصاویر اور دوستوں کی جانب سے طنز و مزاح سے بھرپور تصاویر اور ویڈیوز کی شکل میں میمز شیئر ہوتی ہیں۔اتنی بڑی تعداد میں ان کے شیئر ہونے سے موبائل فون کی اسٹوریج اپنی مقرر حد تک بہت تیزی کے ساتھ پہنچ جاتی ہے جس کا اکثر موبائل صارفین کو اندازہ بھی نہیں ہوپاتا۔تاہم اسی مسئلے کو حل کرتے ہوئے واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائڈ بِیٹا صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو دراصل اسٹوریج مسائل کے حل سے ہی متعلق ہے۔واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن 2.20.201.9 میں صارفین کے لیے اسٹوریج سیکشن کے لیے نیا یوزر انٹرفیس ہے، جس میں نئے ٹولز بھی ہیں۔ان ٹولز کی مدد سے سیکشن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعلقہ موبائل فون میں واٹس ایپ کی کونسی چیٹ فون کی کتنی میموری کی جگہ لے رہی ہے۔اس فیچر کی مدد سے اس چیٹ اور اس میں موجود غیر ضروری میڈیا کو بروقت ڈیلیٹ کر کے موبائل فون کی اسٹوریج بچائی جاسکتی ہے۔یہ واٹس ایپ فیچر انڈرائیڈ کے بِیٹا ورژن میں پہلے سے موجود ہے، جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسے جلد تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروایا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں