واشنگٹن (این این آئی) امریکی سینیٹ کی کامرس کمیٹی نے سوشل میڈیا کے معتبر ناموں مارک زکربرگ، سندر پچائجی اور جیک ڈورسی کو سوال جواب کیلئے طلب کر لیا ہے۔فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کے سرابرہوں سے ان کی کمپنیوں کی پالیسیوں اور مختلف قسم کے مواد کی سوشل میڈیا پر تشہیر اور ان کی روک تھام
کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں پوچھا جائے گا۔امریکی سینیٹ کی جانب سے طلبی پر ان شخصیات سے ان کو حاصل قانونی تحفظ بارے بھی پوچھ گچھ ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کے سینیٹرز نے فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کے سربراہ کو طلب کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر ووٹ دیئے تھے۔تاہم دونوں پارٹیوں کے سینیٹرز کی ترجیحات مختلف ہیں۔ ری پبلکنز کی جانب سے ان سوشل میڈیا جائنٹس سے سینسرشپ سمیت دیگر اہم ایشوز سے متعلق سوال پوچھے جا سکتے ہیں جبکہ ڈیموکریٹس سینیٹرز کے بارے میں کہا جا رہا ہے ان کا فوکس مس انفارمیشن پھیلانے کے اہم معاملے پر ہوگا۔ری پبلکن کے اہم سینیٹر ٹیڈ کروز کا اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا کی ان شخصیات کو جو طاقت حاصل ہے وہ پوری انسانی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں