سلام آباد (این این آئی) عربی اور ترک زبان بولنے اور پڑھنے والے افراد تک پیغام پہنچانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کا عربی اور ترکی میں ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا گیا ہے۔ان اکاؤنٹس کے ذریعے ترک اور عرب زبانوں میں وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیات کی اپ ڈیٹس بھی دی جائیں گی، ان دونوں اکاؤنٹس
پر وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں سرگرمیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔@ArabicIkکے ہینڈل کے ساتھ عربی میں اکاؤنٹ مئی2020 میں بنایا گیا تھا اور اس اکاؤنٹ سے پہلی ٹویٹ20 ستمبر کو کی گئی، اس اکاؤنٹ سے ابھی تک صرف دو اکاؤنٹس کو فولو کیا گیا ہے، ایک وزیراعظم عمران خان کا ذاتی اکاؤنٹ اور ایک وزیراعظم آفس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ شامل ہے۔خبر کے فائل کرنے تک اس اکاؤنٹ سے ابھی تک 10 ٹویٹس کی گئی ہیں اور تمام کی تمام عربی زبان میں ہیں۔دوسری جانب@IKturkishکے ہینڈل کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کا اکاؤنٹ نومبر 2018 میں بنایا گیا تھا، جسے فالو کرنے والے افراد کی تعداد سات ہزار سے زائد ہے۔ ان دونوں اکاؤنٹس پر وزیراعظم آفس کا ویب سائٹ ایڈریس بھی موجود ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں