کورونا ٹریکنگ ایپ انسٹال کرنا لازمی قرار، بیرون ملک جانے اور آنےوالے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری، کب تک نافذ رہے گی؟

کراچی(این این آئی) پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے جاری کردہ نئی ٹریول ایڈوائزری 31 دسمبر تک نافذ العمل رہے گی۔ترجمان سی اے اے کے مطابق مسافروں

کے لیے کورونا ٹریکنگ موبائل ایپ انسٹال کرنا لازمی ہوگا، مسافر ملک سے باہر جائیں یا واپس وطن آئیں، موبائل ایپ لازم ہوگی۔سی اے اے حکام کے مطابق مسافر سفر سے پہلے پاس ٹریک موبائل ایپ یا ویب سائٹ پر اپنا کورونا سے متعلق ڈیٹا اپ لوڈ کریں گے، موبائل ایپ کے ذریعے مسافروں کی قرنطینہ کے دنوں میں نگرانی کی جائے گی۔حکام کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں اور اعلی سطحی غیرملکی وفد موبائل ایپ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کورونا سے متاثرہ کیٹیگری بی ممالک سے آنے والے مسافروں کو 96 گھنٹے تک پرانا کورونا ٹیسٹ رزلٹ جمع کروانا بھی لازم ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close