غیر اخلاقی اور فحش مواد بلاک کردیا جائے، پی ٹی اے نے یو ٹیوب انتظامیہ سے رابطے میں مطالبہ کر دیا، پاکستان کے قوانین اور روایات کی پاسداری کی جائے

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی اے نے یوٹیوب کو غیر اخلاقی اور فحش مواد بلاک کرنے کی ہدایت کردی۔پی ٹی اے نے یوٹیوب انتظامیہ سے رابطہ کیا ۔پی ٹی اے نے کہا کہ یوٹیوب غیر قانونی اور قابل اعتراض مواد کو بلاک کرے، نفرت انگیز اور نقصان دے آن لائن مواد کو فوری بلاک کیا جائے اوریوٹیوب مواد کی نگرانی

کیلئے موثر میکنزم بنائے۔اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے یوٹیوب کو پاکستان کی ڈیجیٹل مارکیٹ میں کام کیلئے ہر طرح کی مدد دیگا، یوٹیوب مقامی قوانین اور معاشرتی روایات کی پاسداری کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close