امریکا، ٹک ٹاک کے سربراہ نے استعفی دے دیا، دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی کی ٹک ٹاک خریدنے کی کوشش

نیویارک(آئی این پی)دنیا کی مقبول سوشل میڈیا ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے امریکی سربراہ کیوین مائر مستعفی ہو گئے ہیں۔ ٹک ٹاک چینی ادارے بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے۔ امریکی حکومت کا کمپنی پر دبا تھا کہ وہ اس کی ملکیت امریکی کمپنی کو بیچ دے۔ حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے ساتھ تمام معاہدے ختم

کرنے اور ستمبر کے وسط سے اس پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ ٹک ٹاک خریدنے کے لیے کافی عرصے سے کوشش کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close