پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں ہونے لگا، پاکستان میں الیکٹرک بس چلانے کا منصوبہ کب سے شروع؟ کتنے سالوں میں پاکستان میں ان بسوں کی مکمل مینو فیکچرنگ شروع ہو جائے گی؟ فواد چوہدری نے ٹویٹ میں بتا دیا

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی اور 3 سالوں میں پاکستان میں ان بسوں کی مکمل مینو فیکچرنگ شروع ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک اور وعدے کی تکمیل کی طرف بڑا قدم اٹھا ہے، ڈائیوو پاکستان اور اسکائی ول کمپنی کے درمیان پاکستان میں الیکٹرک بسیں لانے کا اسٹریٹجک الائنس ہوگا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی اور 3 سالوں میں پاکستان میں ان بسوں کی مکمل مینو فیکچرنگ شروع ہو جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close