امریکہ میں پابندی کیوں لگائی؟ٹک ٹاک نے ٹرمپ انتظامیہ کے انتظامی حکم کیخلاف قانونی مقدمہ دائر کردیا

لاس اینجلس (شِنہوا)سماجی رابطوں کی ویڈیو شیئرنگ کرنے والی کمپنی ٹِک ٹاک نے اپنی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کے ساتھ امریکہ میں لین دین پر پابندی عائد کرنے کے انتظامی حکم پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔شِنہوا کی جانب سے حاصل کردہ 39 صفحات پر مشتمل فرد جرم میں ، امریکی صدر ڈونلڈ

ٹرمپ ، سکریٹری تجارت ولبر راس اور امریکی محکمہ تجارت کو مدعا علیہ کے طور پر فریق بنایا گیا ہے۔مقدمہ کی دستاویز کے مطابق ٹِک ٹاک نے امریکی حکام پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنے انتہائی اقدام کے جواز میں کوئی ثبوت پیش کئے بغیر کمپنی کو اس کے حقوق سے محروم کیا اور پانچویں ترمیم کے تحت لازمی عمل کو پورا کئے بغیر حکم نامہ جاری کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close