پاکستان میں تھری جی ،فور جی فونز کی بنانے کا اعلان حکومت نے پاکستانیوں کوشاندار خوشخبری سنادی

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان تھری جی فور جی فون بنیں گے ،ہم نے کورونا وبا کے باجود آئی ٹی برآمدات بڑھائیں ،آئی ٹی برآمدات پچانوے کروڑ ڈالر سے بڑھ ایک ارب تیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں ،آئندہ تین برس میں آئی ٹی برآمدات کا ہدف پانچ ارب ڈالر ہے ۔ امریکہ میں ہم ستاون فیصد آئی ٹی منصوعات برآمد کرتے ہیں ،

آئندہ آئی ٹی برآمدات کا ہدف یورپی یونین اور مصر ہے ،اکتوبر میں وزیر اعظم آئی ٹی پارک کا افتتاح کریں گے۔بدھ کو پاکستان سافٹ وئیر بورڈ کے زیر اہتمام آئی ایکسپورٹ ایوارڈ تقریب ہوئی جس میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق ،قائمہ کمیٹی آئی ٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید امین الحق نے کہاکہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ پاکستان سافٹ وئیر بورڈ کی مرہون منت ہے ،آئی ٹی برآمدات میں اضافے سے قومی خزانے میں رقم بڑھی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آئی ٹی پارکس کیلئے وزارت منصوبہ بندی سے ملکر کوشش کریں ،آئی ٹی پارکس کی تعمیر میں رکاوٹیں دور کریں،بہت جلد پاکستان تھری جی فور جی فون بنیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں گاڑیوں کی مقامی سطح پر تیاری کی اجازت نہ دیکر غلطی کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ اب فون میڈ ان پاکستان بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کورونا وبا کے باجود آئی ٹی برآمدات بڑھائیں ،آئی ٹی برآمدات میں چوبیس فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ آئی ٹی برآمدات پچانوے کروڑ ڈالر سے بڑھ ایک ارب تیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ تین برس میں آئی ٹی برآمدات کا ہدف پانچ ارب ڈالر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ میں ہم ستاون فیصد آئی ٹی منصوعات برآمد کرتے ہیں ،آئندہ آئی ٹی برآمدات کا ہدف یورپی یونین اور مصر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں اکتوبر میں وزیر اعظم آئی ٹی پارک کا افتتاح کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close