کاروں کے شوقین ہوشیار،پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل کار متعارف کرا دی گئی، کس کمپنی نے بنائی؟ کیا سہولتیں ہیں؟ سب جان لیں

لاہور(پی این آئی)کاروں کے شوقین ہوشیار، پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل کار متعارف کرا دی گئی، کس کمپنی نے بنائی؟ کیا سہولتیں ہیں؟ سب جان لیں۔ہنڈائی نشاط موٹرز نے پاکستان میں اپنی پہلی ڈیجیٹل کار ہنڈائی ٹکسن متعارف کرادی ہے۔ہنڈائی کے حکام کا کہناہے کہ دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کار پاکستان میں نئے

دور کا آغاز ثابت ہوگی۔لاہور میں منعقدہ آن لائن لانچنگ تقریب میں موجود ہنڈائی مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سربراہ بی ایس جیونگ اور ہنڈائی نشاط موٹرز کے سی او او تاٹسوا ساٹو کا کہنا تھا کہ ہنڈائی ٹکسن پاکستان میں نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی صارفین کے لیے آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ جدت کا بھی امتزاج ثابت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہنڈائی نے نئی گاڑی کی بارہ اقسام متعارف کرائی ہیں، پاکستان میں فی الحال دو اقسام صارفین کے لیے سامنے لائی گئی ہیں۔آن لائن لانچنگ تقریب میں شوبز کے ستارے بھی شریک ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close