5 جی ٹیکنالوجی میں چین سب سے آگے چین کے 50 سے زائد شہروں میں قائم کیے گئے 5 جی بیس سٹیشنوں کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار تک پہنچ گئی

بیجنگ(پی این آئی)5 جی ٹیکنالوجی میں چین سب سے آگے ،چین کے 50 سے زائد شہروں میں قائم کیے گئے 5 جی بیس سٹیشنوں کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار تک پہنچ گئی۔ چائنہ موبائل نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رواں برس کی پہلی ششماہی میں کمپنی نے فائیو جی منصوبے کو مکمل طور پر نافذ کیا ہے۔ اس وقت

فائیو جی سے آراستہ نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، چین کی معاشی اور معاشرتی ترقی کی ڈیجیٹل تبدیلی ، انٹیلی جنٹ اپ گریڈنگ میں رہنما کردار ادا کر رہی ہے اور اس کا مستقبل بہت روشن ہے۔بریفنگ کے مطابق رواں سال جون تک چائنہ موبائل کی جانب سے چین کے پچاس سے زائد شہروں میں قائم کیے گئے فائیو جی بیس سٹیشنوں کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں