اسلام آباد(پی این آئی)ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے چین نے پاکستان کو 12 جدید ترین ٹی 16 ڈرون فراہم کر دیئے، تربیت کے لیے چین سے عملہ بھی آئے گا۔چین نے ٹڈی دل کے خاتمے میں مدد دینے کےلئے پاکستان کو زرعی مقاصد کےلئے استعمال ہونے والے بارہ جدید ترین ٹی سولہ ڈرون فراہم کئے ہیں۔ چین ڈرونز کو
چلانے اور مقامی افراد کو تربیت دینے کےلئے تکینکی معاون عملہ بھی بھیجے گا۔ آپریٹر کھیت میں موجودگی کے بغیر ایک ہی وقت میں پانچ ڈرونز کو کنٹرول کرسکے گا۔ ٹی سولہ کا شمار جدید ترین زرعی ڈرونز میں ہوتا ہے جو خودکار طریقے سے رکاوٹوں کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں