واٹس ایپ نے صارفین کی بہت بڑی خواہش پوری کر دی، وہ فیچر متعارف کرادیا جس کا انہیں کافی عرصے سے انتظار تھا،ہر عمر کے لوگوں کو گھر بیٹھے بٹھائے سہولت مل گئی

سان فرانسسکو(پی این آئی): پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن نے واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین وہ فیچر متعارف کرادیا جس کا انہیں کافی عرصے سے انتظار تھا۔پیغام رسانی کی معروف ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو کروڑ سے زائد صارفین موجود ہیں جن کو آسان اور بہترین سہولیات

فراہم کرنے کے لیے کمپنی آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو چیٹ ، آڈیو ویڈیو کالنگ کے جدید فیچر پیش کیے جاچکے ہیں، جن کا مقصد صارف کو کسی اور پلیٹ فارم کی طرف جانے سے روکنا ہے۔واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش پر کافی عرصے سے کام جاری ہے اور کمپنی کی خواہش تھی کہ اس فیچر کو مکمل کر کے جلد از جلد متعارف کرایا جائے تاکہ صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوسکے۔واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک اکاؤنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر کام کرنے میں مدد دینے والے فیچر کو اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.20.196.8 کا حصہ بنا دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک اکاؤنٹ جو مختلف ڈیوائسز پر کھولا جائے گا اُس کے لیے صارف کو لاگ ان کوڈ کی سہولت دی گئی ہے جبکہ اس کو لنکڈ ڈیوائسز کا نام دیا گیا ہے۔نئے فیچر کی مدد سے صارفین کو دیگر ڈیوائسز سے لاگ آؤٹ ہوئے بغیر اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو دوسری جگہ لاگ ان کرنے کی سہولت مل سکے گی۔ کمپنی کی جانب سے یہ فیچر فی الحال آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اگر تجربہ کامیاب رہا تو پھر جلد ہی عام صارفین بھی اس کو استعمال کرسکیں گے۔ڈبلیو اے بیٹا انفور کے مطابق بیک وقت چار ڈیوائسز میں ایک ہی اکاؤنٹ کو لاگ ان کیا جاسکتا ہے، ایپ کے اوپر دائیں طرف موجود آپشن کو کلک کر کے اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ اس وقت صارف صرف ایک موبائل فون میں اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ لاگ ان کرسکتا ہے، اس کے ساتھ کمپیوٹر ویب براؤز ویب ورژن پر بھی اس کے استعمال کی مشروط اجازت ہے کیونکہ اگر فون دور ہوتا ہے کہ اکاؤنٹ کام نہین کرتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں