واشنگٹن(پی این آئی): پاکستان کو جوہری ہتھیاروں کا بہترتحفظ کرنے والا ملک قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان نے جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی میں بھارت کو 6 پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا۔جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے لیے پاکستانی اقدامات کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل رہی ہے۔این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس کی رپورٹ
میں نیوکلیئر ہتھیاروں کےحامل ممالک میں پاکستان اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک قرار دیا گیا۔این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس میں پاکستان نے بھارت کو چھ پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا، بھارت کے 41 کے مقابلے میں پاکستان نے47 پوائنٹس حاصل کیے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں کے تحفظ میں پاکستان کا 19واں اور بھارت کا 20واں نمبر ہے جب کہ تنصیبات کے تحفظ میں 47 میں سے پاکستان کا 33 واں، بھارت کا 38واں نمبر ہے۔این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس کی رپورٹ میں تنصیبات کے تحفظ میں بھارت کے 53 پوائنٹس ہیں اور پاکستان کا اسکور58 ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے ضوابط لاگو کر کے پاکستان نے زیادہ تر اقدامات سیکیورٹی اور کنٹرول سے متعلق اٹھائے اور اسے موثر بنایا۔رپورٹ کے مطابق گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا۔ سابق امریکی سفیراور نیوکلیئر ہتھیاروں کی ایکسپرٹ لارا کینیڈی نے این ٹی آئی انڈیکس میں پاکستان سے متعلق رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے ، جبکہ امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں