آن لائن ویڈیو گیم پب جی کی بندش سےنوجوان تفریح اور ذریعہ آمدن سے محروم ہوئے، گیم کی بندش میں وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کوئی کردار نہیں، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے خود کو بری الذمہ قرار دے دیا

اسلام آباد : (پی این آئی)آن لائن ویڈیو گیم پب جی کی بندش سےنوجوان تفریح اور ذریعہ آمدن سے محروم ہوئے، گیم کی بندش میں وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کوئی کردار نہیں، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے خود کو بری الذمہ قرار دے دیا۔وفاقی وزیر سید امین الحق کا کہنا ہے کہ پب جی گیم کی بندش میں

وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کوئی کردار نہیں، گیم کُھلنے یا بند رہنے سے متعلق عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن امین الحق نے آن لائن ویڈیو گیم پب جی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ پب جی گیم کی بندش میں وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کوئی کردار نہیں، پی ٹی اےوزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماتحت نہیں۔ امین الحق کا کہنا تھا کہ گیم کی بندش سے۔نوجوان تفریح اور ذریعہ آمدن سے محروم ہوئے ، گیم کُھلنے یا بند رہنے سے متعلق عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں