دنیا کا تیز ترین موبائل چارجر “اوپو” نے متعارف کرا دیا، کتنی دیر میں ہیوی بیٹری موبائل چارج ہو گا؟

اسلام آباد(پی این آئی)دنیا کا تیز ترین موبائل چارجر “اوپو” نے متعارف کرا دیا، کتنی دیر میں ہیوی بیٹری موبائل چارج ہو گا؟موبائل اور ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی اوپو نے موبائل چارجنگ کے مسئلے سے پریشان صارفین کے لیے دنیا کا تیز ترین 125 واٹ چارجر متعارف کرادیا۔ چینی کمپنی اوپو نے اسمارٹ موبائل فونز

کے لیے تیز رفتار اور طاقتور 125 واٹ چارجر متعارف کر کے صارفین کے ایک اہم مسئلے کو حل کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں 50 واٹ منی سپر وی او او سی چارجر، 110 واٹ منی فلیش چارجر اور 65 واٹ ایئر وی او او سی وائرلیس چارجر بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔اوپو نے اپنے نئے چارجر ایک ایونٹ میں متعارف کرائے جہاں کمپنی کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ 4 ہزار ایم اے ایچ موبائل بیٹری کو 125 واٹ فلیش چارجر ٹیکنالوجی صرف 5 منٹ میں 41 فیصد اور 20 منٹ میں 100 فیصد چارج کر سکتا ہے جس سے صارفین کے وقت میں بچت ہوگی۔اوپو کمپنی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اس چارجز میں ایسی ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا ہے جس سے اسمارٹ موبائل فون اور اس کے پاور سیل کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 10 اضافی ٹمپریچر سنسرز اور 3 متوازی چارج پمپس دیئے گئے ہیں جو پاور کو تقسیم بہتر بناتے ہیں۔ یہ چارجر جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے تاہم ابھی ان کی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close