پیرس(پی این آئی):ہواوے نے 5 جی ٹیکنالوجی میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کر دی، مقابلہ سویڈن کی اریکسن اور فن لینڈ کی نوکیا سے ہے،فرانس نے کہا ہے کہ چین کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے کی فائیوجی ٹیکنالوجی پر ملک میں مکمل پابندی عائد نہیں، تاہم فرانسیسی آپریٹرز کو اس کے استعمال کے لیے محدود
لائسنس دیئے جائیں گے۔یہ بات نیشنل سائبر سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ گیلمے پاپورڈ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہی۔انھوں نے کہا کہ جولوگ پہلے سے ہواوے کی فائیوجی ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں ہم انہیں 3 سے 8 سال کے لیے اجازت نامے جاری کرہے ہیں ، ان پابندیوں کے نتیجے میں فرانس میں ہواوے کی فائیوجی نیٹ ورک تک رسائی محدود رہے گی۔یاد رہے کہ ہواوے نے فائیوجی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی ہے اور اس کا مقابلہ بنیادی طور پر سویڈن کی اریکسن اور فن لینڈ کی نوکیا سے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں