دیر آید درست آید متعدد نوجوانوں کی خود کشیوں کے بعد پی ٹی اے نے پب جی گیم پر پاکستان میں پابندی عائد کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے معاشرے کے مختلف طبقات کی طرف سے آن لائن گیم پلیئرز ان نون بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کے خلاف متعدد شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پی ٹی اے کو ”پب جی“ کے حوالے

سے متعدد شکایا ت موصول ہوئیں جن کے مطابق یہ گیم وقت کے ضیاع اور عادی بنانے کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی اس کھیل کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ”پب جی“ گیم سے منسوب خودکشی کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور شکایت کرنے والوں کی سماعت کے بعد اس معاملے کا فیصلہ کریں۔ اس سلسلے میں، 9 جولائی 2020 کو سماعت کی جارہی ہے۔اتھارٹی نے مذکورہ آن لائن گیم کے حوالے سے عوام کی جانب سے آراء کی طلبی کا بھی فیصلہ کیا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں عوام کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ 10 جولائی 2020 تک [email protected] پر ای میل کے ذریعے اپنی رائے فراہم کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close