فیس بک اب آپ کی فون کی بیٹری نہیں کھائے گی؟ فیس بک نے بغیر اعلان نیا فیچر متعاف کر دیا، تفصیل جانئے اس رپورٹ میں

سان فرانسسکو(پی این آئی)فیس بک اب آپ کی فون کی بیٹری نہیں کھائے گی؟ فیس بک نے بغیر اعلان نیا فیچر متعاف کر دیا، تفصیل جانئے اس رپورٹ میں۔سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے موبائل صارفین کے لیے ڈارک موڈ فیچر متعارف کرادیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک نے اینڈرائیڈ اور آئی

فون صارفین کے لیے 26 جون کو ڈارک تھیم فیچر متعارف کرایا، اس ضمن میں کمپنی کی جانب سے باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین نے فیس بک میں ہونے والی تبدیلی سے آگاہ کیا اور انہوں نے ڈارک موڈ فیچر کے اسکرین شارٹ بھی شیئر کیے۔اس سے قبل فیس بک نے ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ڈارک موڈ فیچر متعارف کرایا تھا جبکہ اُس سے قبل آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام میسنجر پر ڈارک موڈ فیچر متعارف کرایا۔فیس بک ایپ کی مدد سے موبائل فون کے ذریعے اکاؤنٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ڈارک موڈ فیچر کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اُن کے موبائل کی بیٹری کم خرچ ہوتی ہے۔فیس بک کی زیر ملکیت کمپنیوں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے بیشتر صارفین بھی ڈارک موڈ فیچر اس لیے استعمال کرتے ہیں اُن کی موبائل کی بیٹری زیادہ دیر تک چلتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close