آن لائن ویڈیو گیم پب جی والدین کے لیے عذاب بن گئی، لاہور میں ایک اور نوجوان نے گیم کھیلنے سے روکنے پر خودکشی کر لی

لاہور(پی این آئی)آن لائن ویڈیو گیم پب جی والدین کے لیے عذاب بن گئی، لاہور میں ایک اور نوجوان نے گیم کھیلنے سے روکنے پر خودکشی کر لی۔ پنجاب کے دارالحکومت میں آن لائن ویڈیو گیم پب جی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ لاہور میں ایک اور نوجوان نے پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر مبینہ طور پر

خودکشی کرلی، ذرائع کا کہنا ہے کہ 18 سال کا شہریار غازی روڈ پر پنجاب سوسائٹی میں بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھا، آبائی تعلق کوئٹہ سے ہے۔مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ شہریار ہر وقت پب جی گیم کھیلتا رہتا تھا گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اس نے خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close