روسی اور جرمن ماہرین نے کائنات کی پہلی ایکسرے تصویر جاری کردی، خلائی دوربین نے کام دکھا دیا، حیرت انگیز کارنامہ

برلن / ماسکو(پی این آئی)روسی اور جرمن ماہرین نے کائنات کی پہلی ایکسرے تصویر جاری کردی، خلائی دوربین نے کام دکھا دیا، حیرت انگیز کارنامہ،روسی اور جرمن ماہرین نے کائنات کی پہلی ایکسرے تصویر جاری کردی ہے جو ’ای روسیٹا‘ نامی ایکسرے خلائی دوربین سے حاصل کی گئی ہے۔ اس ایک تصویر میں

دس لاکھ سے زیادہ فلکی اجسام کو ایکسریز خارج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔’ای روسیٹا‘ (eROSITA) دراصل ’’ایکسٹینڈڈ روئنتجن سروے ود این امیجنگ ٹیلی اسکوپ ایرے‘‘ کا مخفف ہے جو 2019 میں خلاء میں بھیجی جانے والی رصد گاہ ’’اسپیکٹرم روئنتجن گیما‘‘ (ایس آر جی) کا اہم ترین حصہ ہے۔ اگرچہ اس خلائی رصد گاہ کا مقصد ’’تاریک توانائی‘‘ پر تحقیق کرنا ہے تاہم اس مقصد کےلیے اسے مختلف اجرامِ فلکی سے خارج ہونے والی ایکسریز کو خصوصی طور پر اپنے مشاہدے میں شامل رکھنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close