کورونا نے موبائل بچا لیے، موبائل ڈیوائس بلاک کرنے کی ڈیڈ لائن 3 جولائی تک بڑھا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا نے موبائل بچا لیے، موبائل ڈیوائس بلاک کرنے کی ڈیڈ لائن 3 جولائی تک بڑھا دی گئی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کورونا وائرس کے پیش نظرموبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کردی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے(کویڈ-19) کے

تناظر میں موبائل نیٹ ورکس پرموجود تمام جی ایس ایم اے منظورشدہ آئی ایم ای آئی جو ابھی تک پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں، ایسے آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے مزید 3 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔ یہ توسیع موجودہ صورتحال میں عوام کوآسانی اورسماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے۔غیر منظور شدہ موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ اب 4 جولائی 2020 سے کی جائے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعہ اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔قواعد کے مطابق ایسی تمام موبائل ڈیوائسز جن کو لوکل سم کے ذریعے کسی بھی مقامی موبائل فون نیٹ ورک سے منسلک کیا جاتا ہے انہیں پہلی بارمقامی نیٹ ورک استعمال کرنے کے 60 یوم کے اندررجسٹرکروانا ضروری ہے۔غیرمعمولی حالات کے پیش نظرایسی غیرتصدیق شدہ موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ جنہیں 18 مارچ سے تین جولائی 2020 کے درمیان بلاک ہونا تھا،اب انہیں 4 جو لائی 2020 سے بلاک کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close