چین کی سستے لیکن اعلیٰ کوالٹی موبائل کمپنی شیاؤ جی سمارٹ فون 4 جی بنانا بند کر دے گی، صرف 5 جی فون بنائے گی

چین(پی این آئی): چین کی سستے لیکن اعلیٰ کوالٹی موبائل کمپنی شیاؤ جی سمارٹ فون 4 جی بنانا بند کر دے گی، صرف 5 جی فون بنائے گی،چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی 2020 کے اختتام تک 4 جی اسمارٹ فونز بنانا بند کر دے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیاؤمی گزشتہ

کئی ماہ سے 5 جی اسمارٹ فونز بنا رہی ہے اور اب انھوں نے نئے 4 جی موبائل فونز بنانا بند کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے کیونکہ اب کمپنی مکمل طور پر 5 جی ٹیکنالوجی پر کام کرنا چاہ رہی ہے۔اس ضمن میں شیاؤمی کے چیف ایگزیکیٹو آفسر لی جُن کا کہنا ہے کہ 5 جی ٹیکنالوجی کی صنعت میں نمایاں انقلاب لائے گا، تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے کمپنی کی 5 جی اسٹریٹجی اثر انداز ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close