اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان نیوز انٹرنیشنل کی فالورایک خاتون ماہر کی رائے، فلکیات کا علم کہتا ہے کہ ہفتے کی شام پاکستان اوربھارت کے علاقوں میں شوال کا چاند نظر نہیں آئےگا۔ پی این آئی کی فالورایک خاتون ماہر کی رائے، فلکیات ایک سائنسی علم ہے جو زمین، ستاروں اور سیاروں کی گردش کے حوالے سے
خالص سائنسی اعدادو شمار پر مشتمل تحقیق کا میدان ہے،سیٹلائٹ تصویروں اور ان کی مدد سے بنائے گئے گراف سے فلکیات کے ماہرین موسم کے تغیر و تبدیل، نظام الاوقات کی تبدیلی ، زمین کی گردش، زمین کے گرد چاند کی گردش کے حوالے سے بھی مصدقہ سائنسی معلومات فراہم کرتے اور پیش گوئی کرتے ہیں، پاکستان نیوز انٹرنیشنل کو ایک خاتون ماہر کی جانب سے کچھ ایسی پکچرز اور گراف بھجوائے گئے جن میں یہ بات ثابت کی گئی ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند اتوار کی شام سے قبل نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور یہ کہ اس سال روزے 30 اور عید الفطر پیر 25 مئی کو ہو گی، اس خاتون ماہر کی جانب سے بھجوائی گئی سائنسی پکچرز میں یہ بات وضاحت کے ساتھ موجود ہے، پی این آئی کے فالورز کے لیے یہ پکچرز اور ان کے ہمراہ مؤقف معلومات کے لیے شائع کیا جا رہا ہے۔پکچر میں بتایا گیا ہے کہ چونکہ ہفتہ کو چاند کی عمر 20 گھنٹے سے کم اسلئے ہفتہ کو شوال کا چاند نظر آنا ممکن نہیں،اتوار کو نظر آئیگاپیلا رنگ کا جو ایریا ہے اس میں چاند کی عمر 15 سے 20 گھنٹے ہے ، پاکستان اور بھارت اسی ریجن میں آتے ہیں ، اس لئےان دونوں ملکوں میں ہفتے کی شام چاند کا نظر آنا ممکن نہیں ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں