حکومت کا بڑا فیصلہ ، مقامی طور پر سستے ترین سمارٹ فونز کی تیاری کا اعلان کر دیا گیا، اچھی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )حکومت کا بڑا فیصلہ ، مقامی طور پر سستے ترین سمارٹ فونز کی تیاری کا اعلان کر دیا گیا، اچھی خبر آگئی ، تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی کی جانب سے مقامی سطح پر سمارٹ فونز کی تیاری کیلئے سمری تیار کی گئی ہے جو آج ای سی سی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔ سمری کی منظوری سے موبائل صارفین کو سستے سمارٹ فونز دستیاب ہوسکیں گے جو کہ مقامی سطح پر تیار کئے جائیں گے۔سمری میں سمارٹ فونز کی تیاری کیلئے انڈسٹری کو مراعاتی پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ استعمال شدہ فونز کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سمری کے مطابق مقامی سطح پر تیار ہونے والے سمارٹ فونز پر 4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس معاف کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ جبکہ ان فونز کو برآمد کرنے پر 10 فیصد مراعات بھی دی جائے گی۔مقامی صنعتوں کو تحفظ دینے کے لئے موبائل فونزکی درآمد پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔یہ بات بھی قابل غور رہے حکومت کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو ترجیح دی جا رہی ہے، انصاف امداد پروگرام ہویا ٹائیگر فورس کا اجراء پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے ایپلی کیشن تیار کی گئی ۔ علاوہ ازیں ای لائبریری راولپنڈی کے انچارج وہاب طارق رانا نے کہا ہے کہ آئی ٹی کی مدد سے عوام میں کورونا وائر س سے بچاو کی احتیاطی تدابیر عام کی جا رہی ہیں او رضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کی خدمات اور کارکردگی کو ایپس(APPs) کی مدد سے لوگوں تک پہنچایا جا رہا ہے تاکہ انہیں کورونا سے بچاو اور علاج کے بارے میں آگاہی حاصل ہوسکے وہاب طارق نے کہا کہ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے زریعے کورونا کے مہلک وائرس کے اثرات اور متاثرہ افراد اور علاقوں میں ہونے والی سرگرمیوں کو بھی عام کیا جا رہاہے جس کا مقصد عوامی سطح پر آگاہی عام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ویب پورٹل کے توسط سے بھی مفید معلومات عام کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں