ہم کسی سے کم نہیں، متحدہ عرب امارات کا مریخ پر مشن بھیجنے کا اعلان، پہلا عرب ملک خلائی تحقیق میں بہت آگے

متحدہ عرب امارات (پی این آئی) ہم کسی سے کم نہیں، متحدہ عرب امارات کا مریخ پر مشن بھیجنے کا اعلان، پہلا عرب ملک خلائی تحقیق میں بہت آگے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے مریخ پر اپنا پہلا مشن بھیجنےکا اعلان کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات 14 جولائی کو پہلی مرتبہ مریخ پر مشن جاپان کے ٹینیگشیما جزیرے

سے خلا میں روانہ ہوگا۔اس ضمن میں مٹسوبشی ہیوی انڈسٹری (ایم آئی ایچ) کمپنی کی جانب سے پیر کو تاریخ کا اعلان کیا گیا۔گزشتہ ماہ اس حوالے سے جاپان میں وبائی مرض کووڈ-19 کی وجہ سے ہونے والی سفری پابندیوں کے باوجود بھی اس پر تحقیقات کی گئیں۔مشن 49 کروڑ 50 لاکھ کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے سرخ سیارے کے مدار میں پہنچے گا۔گزشتہ سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات نے اپنے پہلے خلاء نورد ‘ہزارہ المنصوری’ کو بھیجا تھا۔واضح رہے کہ یہ مریخ پر کسی عرب ملک کی جانب سے بھیجا جانے والا پہلا مشن ہو گا اور اگر یہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ متحدہ عرب امارات کی خلائی صنعت کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close