موسمیاتی تبدیلی، آئندہ 50برس پاکستان کی ساڑھے18 کروڑ آبادی شدید گرمی میں گزارے گی، نئی فکر انگیز تحقیق

کراچی(پی این آئی)موسمیاتی تبدیلی، آئندہ 50برس پاکستان کی ساڑھے18 کروڑ آبادی شدید گرمی میں گزارے گی، نئی فکر انگیز تحقیق ، آئندہ پچاس برس میں پاکستان کے ساڑھے اٹھارہ کروڑ افراد سمیت ایک ارب سے زائدافرادناقابل برداشت گرمی میں زندگی گزاریں گے۔ برطانوی اخبار نے ایک تحقیق کے حوالے سے کہا کہ

عالمی درجہ حرارت میں ہر مزید 1C اضافے سے ایک ارب افراد یا تو بے گھر ہو جائیں گے یا ناقابل برداشت گرمی برداشت کرنے پر مجبور ہوں گے۔تحقیق کے مطابق دنیا کی تیس فی صد آبادی انتہائی گرمی میں زندگی گزارے گی جس کا اوسط درجہ حرارت29سینٹی گریڈ ہوگا۔ عالمی درجہ حرارت میں تین سینٹی گریڈ اضافے سے بھارت میں ایک ارب بیس کروڑ ، نائیجیریا میں48کروڑ پچاس لاکھ،پاکستان میں ساڑھے اٹھارہ کروڑ، انڈونیشیا میں14کروڑ ساٹھ لاکھ، سوڈان میں دس کروڑ تیس لاکھ، نائجر میں دس کروڑ ،فلپائن میں نو کروڑ نوے لاکھ ، بنگلادیش میں نو کروڑ اسی لاکھ، برکینا فاسو میں چھ کروڑ چالیس لاکھ اور تھائی لینڈ میں چھ کروڑ بیس لاکھ افراد صحارا کے علاقوں جیسی شدیدگرمی کی لپیٹ میں آئیں گے،اس سے نقل مکانی کے دباؤ میں بے حد اضافہ ہوگا اور غذائی پیداوار کے نظام میں چیلنجز پیدا ہوں گے۔ ’’پروسیڈنگ آف دی نیشنل آکیڈمی آف سائنسز ‘‘نامی جریدے میں شائع تحقیق میں کہا گیا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کو طبیعیات یا معاشیات کے مسئلے کی حیثیت سے دیکھنے کے بجائے انسانی بود وباش کو متاثر کرنے کے حوالے سے دیکھا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close