فیس بک نے بھی زوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئےمیسنجر رومز متعارف کروا دیا،بیک وقت کتنے لوگ وڈیو کالنگ کر سکیں گے؟

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام تر دفاتر اور تعلیمی ادار ے بند ہیں جس کی وجہ سے لوگ گھر بیٹھے کام کر رہے ہیں ۔گھر بیٹھے کام کرنے کے سلسلے میں ویڈیوکالنگ ایپس کے استعمال میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں زوم اور اسکائپ سر فہرست ہے۔اس سے قبل

فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ کی جانب سے بھی ویڈیو کالنگ میں ایک وقت میں 4 صارف کی گنجائش کو بڑھا کر 8 کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اور اب سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے بھی زوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ‘میسنجر رومز’ متعارف کرایا ہے۔اس سے قبل بھی فیس بک میسنجر کے ذریعے ویڈیو کالنگ کی جاسکتی تھی لیکن اب فیس بک پر بیک وقت 50 لوگ میسنجر رومز کے ذریعے ایک ساتھ ویڈیو کالنگ کرسکتے ہیں۔بالکل زوم کی طرح فیس بک میسنجر پر بھی صارف لنک بھیج کر دوسرے شخص کو کانفرنس کال میں شامل کر سکتے ہیں جس میں 50 لوگوں کو شامل کرنے کی گنجائش ہے۔فیس بک کی جانب سے میسنجر رومز کا یہ فیچر اس ہفتے چند ممالک میں پیش کیا جائے گا جب کہ چند ہفتوں بعد یہ فیچر دنیا بھر کے فیس بک صارفین کو میسر ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close