لوگ کیا دیکھ رہے ہیں؟ نیٹ فلیکس کی تو موج لگ گئی، کورونا لاک ڈاؤن میں فلمیں دیکھنے والوں کی تعداد دگنی ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کے لیے دنیا کے مخلتف ممالک نے لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے اور اس دوران گھروں میں محدود ہونے کے باعث لوگوں نے سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ کردیا ہے۔دنیا بھر کے لوگ جہاں رابطے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال زیادہ کر رہے ہیں وہیں صارفین نے تفریحی مواد کے لیے

مقبول ترین آن لائن ویڈیوز اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کا رُخ بھی کیا ہوا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران نیٹ فلکس کے نئے سبسکرائبرز میں 15 ملین کا اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ اب تک کا سب سے بہترین ریکارڈ ہے۔نیٹ فلکس کمپنی کی جانب سے جاری کردہ سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا کے باعث نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز میں 15 ملین تک کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سبسکرائبرز کی تعداد 183 ملین تک ہوگئی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس 9.6 ملین نئے صارفین کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد تجزیہ کاروں نے پیشگوئی کی تھی کہ آئندہ برس اس میں 8 ملین تک کا اضافہ ہوگا جب کہ 15 ملین کا اضافہ غیر متوقع ہے۔کمپنی کے مطابق امسال کے سہ ماہی میں 709 ملین ڈالرز تک کمائی کی گئی ہے جب کہ گزشتہ برس اسی دورانیے میں 344 ملین ڈالرز کمائے گئے تھے۔نیٹ فلکس ایگزیکٹو ریڈ ہاسٹنگز کا کہنا ہے کہ سہ ماہی کے شروع کے 2 ماہ میں ممبرشپ کی تعداد گزشتہ برس جیسی تھی لیکن جیسے ہی مارچ میں مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کیا گیا تو نئے سبسکرائبرز میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔نئے سبسکرائبرز میں اضافے کے باوجود نیٹ فلکس کے ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ جب حالات ٹھیک ہوں تو آئندہ سہ ماہی میں ممبرشپ گر جائے کیونکہ لاک ڈاؤن ختم ہوجائے گا اور لوگ اپنے معمولات میں لوٹ جائیں گے پھر دیکھا جائے گا کہ حالات نارمل ہونے کے بعد لوگ اسے کتنا استعمال کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close