خواب بھی محتاط ہو کر دیکھیں،نیند کے دوران آپ کے خواب کوئی ہیک کر سکتا ہے، ڈیوائس تیار کرنے کا دعوی کر دیا گیا

سنگاپور(پی این آئی)ایم آئی ٹی ڈریم لیب کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہےکہ وہ ایک ایسی ڈیوائس تیار کررہے ہیں جس سے خوابوں کا تجزیہ کیا جاسکے گا۔خوابوں کو جاننے کے لیے لیب میں ’ڈورمیو‘ نامی ڈیوائس پر کام کیا جارہا ہے جو گلوز جیسی ہوگی اوراسے سونے سے قبل ہاتھ میں پہنا جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کے

دوران ہم ہیپناگوگیا یعنی نیند کی سیمی لوسڈ اسٹیج میں ہوتے ہیں جو نیند کی نیم خونداہ کیفیت ہوتی ہے، اس میں ہمیں خواب آنا شروع ہوجاتے ہیں جن میں سے کچھ کو ہم تصور تک نہیں کرتے ہیں تاہم اس کو جانچنے کے لیے ہی ڈورمیو ڈیوائس پر کام کیا جارہا ہے۔ماہرین نے دعویٰ کیا کہ اس ڈیوائس میں ٹیکنالوجی سے لیس ایسے سینسر موجود ہوں گے جس میں پہلے سے ریکارڈ شدہ آڈیو موجود ہوگی جو اس حالت تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ لیب کے ایک ماہر ایڈم ہوروٹز کا کہنا تھا لوگ نہیں جانتے کہ ان کی زندگی کا ایک مقام وہ ہے جہاں سے وہ تبدیلی اور بہتری لاسکیں گے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر خوابوں پر قابو پایا جاسکتا ہے تو نیند مختلف سوچوں کو تیز کرنے کے لیے موقع فراہم کرے گی جس سے انسان بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close