قطر(پی این آئی)قطر میں کورونا سے متعلق لاک ڈاؤن پر سختی سےعمل جاری ہے، لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنےکے لیے سیکیورٹی روبوٹس بھی سڑکوں پر آگئے۔ یہ روبوٹس اب سڑکوں پر حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی پر سزاؤں کی تفصیلات بھی بتارہے ہیں۔ روبوٹ کہہ رہا ہے کہ برائے مہربانی نوٹ فرمالیں،
تین سال کی قید اور دو سو ہزار قطری ریال کا جرمانہ یا ان دونوں میں سے کوئی بھی سزا اس شخص کی ملے گی جو بتائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرے گا۔روبوٹ نے کہا کہ تمام قسم کے اجتماعات پر پابندی ہے کسی بھی سڑک، ساحل سمندر، عوامی مقامات، ہوٹل اور ٹیک اوے کے سامنے جمع ہونا منع ہے۔اس نے اعلان کیا کہ نمازوں کے لیے جمع ہونا چاہے وہ مسجد کے سامنے ہو یا کسی عمارت کی چھت پر یا کسی بھی مقام پر سب منع ہے۔روبوٹ نے کہا کہ یہ سب احتیاطی تدابیر آپ کی حفاظت کے لیے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں