سمارٹ فون کورونا وائرس کے خطرے سے بروقت آگاہ کرے گا، گوگل اور ایپل نے منصوبے پر کام شروع کر دیا

کیلیفورنیا (پی این آئی) دنیا کی سب سے بڑی سافٹ وئیرکمپنیوںگوگل اور ایپل نے ہر شخص کے ہاتھ میں موجود سمارٹ فون کے ذریعے کورونا وائرس کی ’کنٹیکٹ ٹریسنگ‘ کے ٹول سے متعلق مشترک منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کامیابی کی صورت میں سمارٹ فون لوگوں کو اس وقت خبردار کر سکے گا

جب وہ کورونا کے شکار کسی فرد کے قریب جانے اور خطرے کے نشانے پر ہوں گے۔موبائل آپریٹنگ سسٹمز فراہم کرنے والے دونوں بڑے ادارے سمارٹ فونز پر میسر لوکیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے کورونا وائرس کی وبائی صورت حال میں اس پر قابو پانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔اس اقدام کے تحت ایپل اور گوگل کے سافٹ ویئر استعمال کرنے والے سمارٹ فونز بلیو ٹوتھ وائرلیس ٹیکنالوجی کی مدد سے مشترکہ طور پر تیار کیے گئے نظام سے معلومات کا تبادلہ کریں گے۔دونوں کمپنیوں کا منصوبہ ہے کہ آئندہ ماہ تک ایسا مشترکہ سافٹ ویئر انٹرفیس جاری کیا جائے جو فونز کے آپریٹنگ سسٹمز سے قطع نظر صارفین کو بروقت خطرے سے آگاہ کر سکے۔دونوں کمپنیوں کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایپل اور گوگل میں ہم سب یقین رکھتے ہیں کہ اس سے قبل اکٹھے کام کرکے دنیا کے ایک بڑے مسئلے کو حل کرنے کا ایسا اہم مرحلہ نہیں آیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close