پاکستان نے ایک اور میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، شاندار تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان 122 اور بھارت 130ویں نمبر پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کھیل، سیاحت، سیاست اور کلچرل پر نظر رکھنے

والی ویب سائٹ ورلڈ انڈٰیکس نے دنیا میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ورلڈ انڈیکس کی فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ کوریا دوسرے اور قطر تیسرے پوزیشن پر موجود ہیں۔ اسی طرح چین، کینیڈا اور نیدرلینڈز بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ناروے اور بیلاروس ساتویں اور آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے ممالک میں حریف ملک بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، فہرست کے مطابق پاکستان 122 اور بھارت 130ویں نمبر پر موجود ہیں۔تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں کینگروز نویں، کروشیا دسویں، امریکا 32، ترکی، 52، برازیل 72 ویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ملائیشیا 94 ویں نمبر پر براجمان ہے۔ دوسری جانب ٹیلی کمیونیکشن اور ایچ ای سی میں طالب علموں کو سستا انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلئے معاہدہ ہوگیا ہے ، طالب علم صبح 8بجے سے دوپہر 2 بجے تک سستے انٹر نیٹ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں تعلیمی نظام کو آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد ورچوئل یونیورسٹی نے ایک معاہدے کے تحت مختلف 14 سرکاری یونیورسٹیوں کو لرننگ منیجمنٹ سسٹم فراہم کر دیا تھا ۔ جس میں ویڈیو لیکچرز ، اسائمنٹ ، نصاب کی تقسیم سمیت دیگر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ جو کہ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال میں تعلیم میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔ اساتذہ کو ایل ایم ایس تک رسائی کیلئے ایپ فراہم کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close