کورونا ہوشیاری سے انسانی جسم میں داخل ہو کر بھیڑ سے بھیڑیا بن جاتا ہے، سائنسدانوں نے نیا انکشاف کر دیا

لندن (پی این آئی) برطانیہ کی یونیورسٹی آف ساؤتھ ہیمپٹن کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کورونا انسانی جسم میںبڑی ہوشیاری سے داخل ہوتا ہے۔ یہ خود کو نشاستے سے بنے ایک پردےمیں چھپا کربھیڑ کی کھال میں بھیڑیا بن جاتا ہے۔ یونیورسٹی میںکورونا پر کی جانے والی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفسر میکس کرسپِن

اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انسانی جسم میں داخل ہوتے وقت کورونا وائرس کا پتہ نہیں چلتا کیونکہ اس کے اردگرد نشاستے کا ایک غلاف ہوتا ہے جسے ‘گلائیکین کہتے ہیں۔تاہم کرونا کے گرد موجود غلاف دوسرے وائرسوں، جیسے کہ ایچ آئی وی کے مقابلے میں کمزور ہوتا ہے۔ تحقیق کرنے والی ٹیم کو امید ہے کہ وائرس کے کمزور غلاف کی بدولت ویکسین کی تیاری کے لیے کوششوں میں اہم اور حوصلہ افزا معلومات ملیں گی۔پروفسر میکس کرسپِن نے انکشاف کیا ہے کہ خود کو نشاستے میں چھپا کر وائرس بھیڑ کی کھال میں بھیڑیا بن جاتا ہے، لیکن ہماری تحقیق کی ایک اہم بات یہ ہے کہ چاہے نشاستے کے جتنے بھی غلاف ہوں، اس کرونا وائرس کے گرد اتنی مضبوط حفاظتی تہہ نہیں ہے جتنی دوسرے وائرسوں میں ہوتی ہے۔پروفیسر کرسپِن نے کہا ہو سکتا ہے کہ ایسا اس وجہ سے ہو کہ یہ تیزی سے ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہوتا ہے۔ گلائیکین کی پتلی تہہ کے نتیجے میں مدافعتی نظام کو وائرس پر قابو پانے کے لیے کم رکاوٹیں پار کرنی پڑتی ہیں۔یونیورسٹی کی تحقیق کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ویکسین کی تیاری کی کوشش کرنے والے محققین کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close