کوروناکیخلاف جنگ,معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کا اہم اقدام

لندن(پی این آئی)معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے تحت چلنے والے اسپتالوں کے عملے کے لیے 2 ہزار فرینڈلی گلوز ڈیوائسز عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سام سنگ حکام نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عالمگیر وبا کورونا سے لڑنے کے لیے ڈاکٹرز اور طبی عملہ

فرنٹ لائن فائٹرز ہیں اس لیے کمپنی کی جانب سے پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ طبی عملے کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور دوران کام جو بھی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے حوالے سے مشکل پیش آئے اسے دور کیا جا سکے۔سام سنگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹرز کو 2 ہزار گلوز فرینڈلی ڈیوائسز فراہم کر رہا ہے یعنی یہ وہ اسمارٹ فونز ہوں گے جنہیں ڈاکٹرز گلوز پہن کر بھی باآسانی استعمال کر سکیں گے۔گلوز فرینڈلی ڈیوائسز میں گلیکسی ایکس کور 4 ایس فونز فراہم کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ طبی عملے کو یو وی فون سینیٹائزنگ مشین بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ ڈیوائسز کو بروقت سینیٹائز بھی کر سکیں۔ان سب کے ساتھ کمپنی طبی عملے کو فون ریپیئر سروس کی سہولت وی فکس کے تحت گھر پر فراہم کر رہی ہے اور طبی معلومات کی آگاہی کے لیے مفت تشہیر کرنے کا بھی بیڑا اٹھا رہی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے سام سنگ برطانیہ کے سربراہ فرانسس چن نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک چھوٹی کوشش ہے مگر امید ہے کہ ٹیکنالوجی اس وبائی صورت حال کے دوران کچھ آسانیاں پیدا کر سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close