کورونا وائرس،جھوٹی معلومات اور افواہوں کی روک تھام , واٹس ایپ نے بہترین قدم اٹھالیا

اسلام آباد(پی این آئی) واٹس ایپ نے بھی جعلی معلومات کی روک تھام کے لیے ایک بہترین قدم اٹھایا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیغامات اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے جھوٹی معلومات کی روک تھام کےلیے ‘فاروڈ میسج’ کا طریقہ کار سخت کر دیا ہے۔واٹس ایپ نے صارفین کی جانب

سے بے شمار لوگوں کو ایک وقت میں میسج فاروڈ کرنے کے آپشن میں سختی کر دی ہے تاکہ جعلی معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔اب صارفین کوئی بھی معلومات بے شمار لوگوں میں پھیلانے کے لیے محنت کرنا پڑے کی کیونکہ پہلے کوئی بھی صارف ایک میسج کو با آسانی 5 لوگوں یا گروپس پر فاروڈکرسکتا تھا۔لیکن اب صارفین ایک وقت میں ایک ہی صارف کو فاروڈ میسج بھیج سکتے ہیں۔خیال رہے کہ واٹس ایپ پر صارفین کی جانب سے کوئی بھی میسج پڑھے بغیر یا اس کی تصدیق کیے بغیر بے شمارلوگوں میں فاروڈ کرنا بے حد عام ہے۔اس سے قبل فیس بک، ایمازون، ایپل اورگوگل کی جانب سے بھی کورونا وائرس سے متعلق جعلی معلومات اور افواہوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں