کورونا وائرس کی آڑ میں سائبر حملوں کا خدشہ

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی وبا کورونا جب سے پوری دنیا میں پھیلی ہے تب سے ہی سوشل میڈیا پر اس سے متعلق بہت سی جھوٹی معلومات اور افواہیں گردش کر رہی ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی آڑ میں سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔ جب کہ اس سے پیدا ہونے والی

صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین سے ان کی ذاتی معلومات حاصل کر کے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔شہریوں کو ان حملوں سے بچنے کے لیے پی ٹی اے نے بھی چند اہم ہدایات جاری کی ہیں اور کورونا کے نام پربھیجےگئے پیغامات سے محتاط رہنےکا کہا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق آن لائن جرائم کرنے والے عناصر وبا کے نام سے فائدہ اٹھانےکے لیےکوشاں ہیں، ہیکرز یہ کام مالی فوائد کےحصول کے لیےکر رہےہیں۔پی ٹی اے حکام کے مطابق کورونا وائرس کے نام پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے، اس لیے عوامی مقامات پر اوپن وائی فائی استعمال کرنے سےگُریز کیا جائے۔حکام نے ہدایت کی کہ حساس معلومات، پاس ورڈز یاکریڈٹ کارڈ کی معلومات آئن لائن دینے سےگریز کیا جائے جب کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کونے والے ادارے بھی کورونا کے نام کے سائبر حملوں سے محتاط رہیں۔پی ٹی اے نے خبردار کیا کہ ای میلز کے ساتھ منسلک فائل ڈاؤن لوڈ ہونے پر نظام ہیک ہو سکتا ہے لہذا اپنےسافٹ وئیریا اپیلی کیشن کو اپڈیٹ رکھیں اور با اعتماد لنک اور لائسنس والی ویب سائٹس سے ڈاؤن لوڈنگ کریں۔پی ٹی اے کے مطابق کورونا سے متعلق آگاہی کے لیے سرکاری معلومات پر انحصار کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close