ایسا تجرباتی آلہ ایجاد ہو گیا جووائی فائی سگنلز جذب کرکے بجلی بنا سکتا ہے

میری لینڈ امریکا: (پی این آئی) میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے انجینئروں نے گریفین استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا تجرباتی آلہ ایجاد کرلیا ہے جو وائی فائی سگنلز جذب کرکے بجلی بنا سکتا ہے۔یہ آلہ جسے انہوں نے فی الحال ’’ٹیرا ہرٹز ریکٹی فائر‘‘ کا نام دیا ہے مربع شکل والے خردبینی گریفین ٹکڑوں پر

مشتمل ہے جس کے نیچے بورون نائٹرائیڈ کی پرت بچھائی گئی ہے۔وائی فائی سگنلز اس آلے میں سے بغیر کسی رکاوٹ کے گزر کر اسمارٹ فون/ اسمارٹ ڈیوائس کے انٹینا تک پہنچتے ہیں لیکن گزرتے دوران ہی اس ٹیراہرٹز ریکٹی فائر میں موجود گریفین کے الیکٹرونز میں اپنی توانائی کا کچھ حصہ منتقل کرجاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک خاص سمت میں ڈائریکٹ کرنٹ (ڈی سی) کے طور پر بہنے لگتے ہیں۔ یہی کرنٹ چارجنگ میں کام آسکتا ہے۔ابتدائی تجربات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ٹیراہرٹز ریکٹی فائر میں گریفین جتنی خالص ہوگی، اس کی کارکردگی بھی اتنی ہی بہتر ہوگی۔ اس آلے کو ایجاد کرنے والے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ابھی اس کا مقصد صرف اور صرف ایک تصور کو عملی طور پر ثابت کرنا ہے اس لیے وائی فائی سگنلز سے کوئی چارجنگ ڈیوائس مارکیٹ میں جلد دستیاب ہونے امید نہ رکھی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close