اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں دنیا بھر کے عوام مجبوری میں گھروں تک محدود ہو رہے ہیں۔ گھر سے باہر کی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ کچھ شعبے ہیں جن میں سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں ان میں سب سے نمایاں آن لائن ویڈیو گیمز کا بھی ہے۔گزشتہ ہفتے کے اختتام میں
گیمنگ پلیٹ فارم پر دنیا بھر سے آن لائن ویڈیو گیمز کھیلنے والے صارفین کی تعداد نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ اس شعبے میں ایسا بھی ہوا کہ ایک ہی وقت میں تقریباً 2 کروڑ سے زائد گیمرز ایک ساتھ نیٹ پر نظر آئے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آن لائن گیمز کھیلنے والے صارفین کی گزشتہ اتوار سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی جو کہ 2 کروڑ 31 لاکھ سے زائد تھی اور یہ تمام ایک ہی وقت میں فعال نظر آئے، یہ تعداد 16 سال کی تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک حیران کن تعداد ثابت ہوئی ہے جس کی وجہ متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور آئسولیشن میں رہنا ہے ان ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔۔……………………..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں